ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

میں دنیا کے آخری کنارے پر پہنچا تو وہاں میں نے اللہ کی کونسی ایسی مخلوق دیکھی کہ مجھ پر ہیبت طاری ہو گئی!! مولانا طارق جمیل کے حیران کن انکشافات

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ جنوری کا مہینہ بھی اللہ کا ہے اور محرم بھی اللہ کا ہے، یہ تعصب کی بات ہے کہ جنوری کافروں کا اور محرم ہمارا مسلمانوں کا، جنوری کا تعلق سورج کے ساتھ ہے

اور محرم کا تعلق چاند کے ساتھ ہے، دونوں اللہ تعالیٰ کے ہیں، ایک کلینڈر کو اللہ تعالیٰ نے سورج کے ساتھ جوڑ دیا اور ایک کلینڈر کو اللہ تعالیٰ نے چاند کے ساتھ جوڑ دیا۔ ہمیں چاند والا کلینڈر دیا اور باقی دنیا کو سورج والا کلینڈر دیا، اسکی حکمت مجھے اس وقت سمجھ میں آئی جب میں آج سے پانچ سال پہلے ناروے ، دنیا کے آخری کنارے پر پہنچا، جسے End of the World کہتے ہیں، شمال میں زمین پر وہ دنیا کا آخری کنارا ہے، اس کے اوپر جا کر پھر نارتھ کیپ بن جاتا ہے، جب میں وہاں پہنچا تو اس علاقے میں سورج کا کلینڈر نکل جاتا ہے اور دو مہینے سورج نہیں نکلتا، اور دو مہینے تک سورج ڈوبتا بھی نہیں، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ناروے سے دو گھنٹے کی فلائیٹ پر جا کر سورج کا کلینڈر فیل ہوجاتا ہے، اوٹوا اس کا آخری شہر ہے اور وہاں سے چھ گھنٹے کا سفر ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے مجھے پہنچایا، پھر میں نے دنیا کا آخری کنارا دیکھا، اللہ کی بہت مخلوق دیکھی ، لیکن جو مخلوقات میں نے دیکھی اسے دیکھ کر مجھ پر اللہ کے خالق ہونے کی ایسی ہیبت طاری ہوئی جو میں کبھی بھلا نہیں سکتا، ایسی مخلووق میں پہلے کبھی نہیں دیکھی، شاید اللہ کی ہیبت کا اندازہ میں لاکھوں کتابیں پڑھ کر بھی نہ کر سکتا، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں نے ایک ہمالیہ پہاڑ کو دیکھا جس کی چوٹی ننگی تھی، وہ سال میں پندرہ سے 20 دن کیلئے کھلا ہوتا ہے وگرنہ وہ سارا سال بادل میں ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…