ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان کے انکار کے بعد کس ملک نے امریکہ کو اڈوں کی پیشکش کر دی؟ پوری دنیا حیران

datetime 18  جولائی  2021 |

ماسکو(این این آئی) روس نے امریکہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس کے فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر جن فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی پیشکش کی گئی ہے وہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں واقع ہیں۔اس بات کا انکشاف عالمی نشریاتی اداروں نے ایک روسی اخبار کے توسط سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی سطح پر روسی میڈیا کو کنٹرولڈ میڈیا میں شمار کیا جاتا ہے۔دلچسپ

امر ہے کہ یہ انکشاف کرتے ہوئے روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی پیشکش خود روسی صدر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو اس وقت کی تھی جب جون میں ان کی ملاقات ہوئی تھی۔یہاں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے کہ ابھی چند روز قبل ملٹری ڈاٹ کام کے مطابق ماسکو کی جانب سے باقاعدہ واشنگٹن کو متنبہہ کیا گیا تھا کہ روس، افغانستان کے قریب واقع وسطی ایشائی ریاستوں میں امریکی افواج کی موجودگی کے سخت خلاف ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکہ سے کہا گیا تھا کہ وہ کرغزستان اور تاجکستان میں روسی فضائی اڈے استعمال کرسکتا ہے۔اس ضمن میں شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے اڈے دیے جانے کے بعد امریکہ کے لیے افغانستان پر نظر رکھنا ممکن ہوسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق روس نے مبینہ طور پر فضائی سرویلنس کا ڈیٹا دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔روس اور امریکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے شدید اور بدترین مخالف ہیں لیکن اس کے باوجود مبینہ طور پر یہ پیش کش کی گئی ہے جس نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔روس کی جانب سے فضائی اڈوں کے استعمال کی پیشکش اس وقت منظر عام پر آئی ہے کہ جب افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا بڑی حد تک انخلا ہو چکا ہے اور افغان طالبان کی پیش قدمی میں بہت زیادہ تیزی دکھائی دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…