کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی،چینی اور پاکستانی وزراء داخلہ کا عزم

18  جولائی  2021

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فول پروف سکیورٹی دینگے،چین کے 15 ماہرین داسو واقعہ کی تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں، اعلیٰ سطحی تحقیقات کررہے ہیں ،ملزمان کو جلد پکڑ لینگے ،پاک،چین دوستی کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،

جغرافیہ کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھتی جا رہی ہے،جن کو پاک چین دوستی کھٹک رہی ہے ان کو منہ کی کھا ی پڑیگی،ہم اپنی سر زمین کو افغانستان سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، جعلی پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث سرکاری اہلکار گرفتار کر لئے گئے ہیں،وزارت داخلہ کی تمام تر حالات پر نظر ہے۔ ہفتہ کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی ژاؤ کیذہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی ،وزراء کے درمیان داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی ،وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق بس حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ،داسو بس حادثے کے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں وزراء نے اس عزم کا اظہار کیاکہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں،۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں،تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔

چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فْول پروف سکیورٹی دینگے۔ چینی وزیر نے کہاکہ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں،بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں

کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم ازبکستان کے کامیاب دورے سے واپس آ گئے ہیں ، افغان صدر اشرف غنی سے وزیر اعظم عمران خان کی بات چیت ہوئی ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا حامی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران

خان الیکشن مہم کے لئے آزاد کشمیر میں جائیں گے، میں بھی ساتھ جائونگا اور اللہ نے چاہا تو آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ قراقرم ہائی وے پر حادثے میں 14 افراد شہید ہوئے،چین کے وزیر داخلہ نے مجھ سے بات کی،چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے پر بات کی،پاک چین دوستی

ہمالیہ سے بلند ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ کو چین جانے کی ہدایت کی،تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو کہا گیا ہے کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے۔انہوںنے کہاکہ چین کی حکومت کو یقین دلاتے ہیں پاک چین دوستی کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے

کہاکہ چین اور پاکستان کی ایک ٹیم تحقیقات کیلئے جائے حادثہ پر موجود ہے،چین کے 15 ماہرین واقعہ کی تحقیقات میں شامل ہوئے ہیں،واقعہ کی اعلی سطح کی تحقیقات کی جا رہی ہے، انہوںنے کہاکہ لاہور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کرنے والے پکڑے گئے ہیں،داسو واقعہ کے ملزمان بھی جلد گرفتار کر لینگے۔شیخ رشید نے کہاکہ جعلی

پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث سرکاری اہلکار گرفتار کر لئے گئے ہیں،وزارت داخلہ کی تمام تر حالات پر نظر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان بارڈر پر ہر طرح کی صورتحال کے لئے تیار ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم اپنی سر زمین کو افغانستان سمیت کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔انہوںنے کہاکہ جغرافیہ کی وجہ سے پاکستان کی خطے میں اہمیت بڑھتی جا رہی ہے،جن کو پاک چین دوستی کھٹک رہی ہے ان کو منہ کی کھا نی پڑیگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…