جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بجلی بنانے والا”بیت الخلا” استعمال کرنے پر پیسے بھی ملیں گے

datetime 17  جولائی  2021 |

سیئول(این این آئی)جنوبی کوریا میں بجلی بنانے والا بیت الخلا تیار کر لیا گیا جسے استعمال کرنے پر کرپٹو کرنسی بھی ملے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک شہری اور ماحولیاتی انجینئرنگ کے پروفیسر چو جائی ویون نے اپنے شاگردو کے ساتھ مل کر

ماحول دوست بیت الخلا کو تیار کیا۔تیار کردہ بیت الخلا کو ”بی وی” کا نام دیا گیا ہے اور یہ ایک خاص طرح کے ٹینک کے ساتھ منسلک ہے جس میں انسانی فضلے سے میتھین گیس اور کھاد بنانے والے جراثیم بھی بند کیے گئے ہیں۔انسانی فضلہ ایک ویکیوم پمپ کے ذریعے فلش کیا جاتا ہے جس کے لیے پانی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی،یہ فضلہ ٹوائلٹ سے ٹینک میں پہنچتا ہے اور جرثومے اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔پروفیسر چو جائی ویون کے مطابق ایک انسان یومیہ اوسطاً 500 گرام فضلہ خارج کرتا ہے جس سے 50 لیٹر میتھین گیس بنائی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ میتھین گیس کی یہ مقدار اتنی ہے کہ اس سے لگ بھگ 0.5 کلوواٹ گھنٹہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے جو ایک برقی کار کو 1.2 کلومیٹر تک لے جانے کیلیے کافی ہے۔پروفیسر چو جائی ویون نے ”جی گول” کے نام سے ایک کرپٹو کرنسی بھی متعارف کروائی ہے۔ جو ٹوائلٹ استعمال کرنے والے کو معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…