جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ پر بار بار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے‘نادیہ خان پھٹ پڑیں

datetime 16  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی) اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ وِکی پیڈیا پر کوئی بار بار میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیتا ہیاور ہانیہ کے جیون ساتھی کے

نام پر میرا نام لکھا ہوتا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نادیہ خان نے وِکی پیڈیا پر موجود غلط معلومات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جب یہ دیکھا تو بہت ہنسی آئی، ہمیں لگا شاید یہ کسی نے مذاق کیا ہے اور پھر دونوں جگہ سے 20 سے 25 مرتبہ صحیح کیا لیکن ایک دن بعد دوبارہ یہ ہی لکھا ہوتا ہے ۔نادیہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا میرے علاوہ میری ذاتی معلومات کوئی کیسے تبدیل کر سکتا ہے۔دوسری جانب اداکار عمران عباس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں غلط معلومات پھیلانے پر اظہار ناراضی کیا، ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر ان کی ایک سال میں 5 شادیاں یا طلاقیں کروا دی گئیں۔انہوں نے ایک افسوس ناک واقعے کا ذکر بھی کیا کہ جب ان کے اہل خانہ بیرون ملک تھے تو اداکار کی ٹریفک حادثے کی جھوٹی خبر چلا دی گئی ، یہاں تک کہ ایسی تصاویر بھی استعمال کی گئیں جو نہایت سنگین نوعیت کی تھیں ، جس سے ان کی فیملی کا کوئی فرد جھوٹی ناگہانی خبر سن کر صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہو سکتا تھا۔عمران عباس نے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین ہونے چاہئیں کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…