پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

توہین رسالتؐ کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنا دی گئی

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیرکیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق توہین رسالت کا جرم ثابت ہونے پر مجرم ابتسام المصطفیٰ کو 295/C کے تحت عمرقید کی سزا سنائی گئی،مقدمہ میں شامل تعزیرات پاکستان انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سائبر کرائم کی دیگر دفعات کے تحت

مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا کاحکم دیا گیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا اور منقولہ وغیر منقولہ جائیداد ضبطگی کا بھی حکم دیا، مجرم ابتسام المصطفیٰ پر سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ مواد کی تشہیر کا الزام تھا۔مجرم کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی میں 2018 میں محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔مقدمے میں توہین رسالت،توہین مذہب۔انسداد دہشتگردی اور انسداد سائبر کرائم ایکٹ کی متعلقہ دفعات درج تھیں۔ دوسری جانب کینٹ پولیس نے تاجر سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے ایک کروڑروپے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے،واردات میں ملوث تینوں ملزمان گرفتارکر لئے گئے،برآمد کی گئی رقم ایک کروڑ روپے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدسی پی او آفس میں ایس پی پوٹھوہار نے تاجرکے حوالے کی،راولپنڈی پولیس کی اس بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تاجر برادری، تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے آر پی او آفس جاکر آر پی اوراولپنڈی کا بھی شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق 05 جولائی کو کینٹ کے علاقے میں تاجر سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے ایک کروڑروپے کینٹ پولیس نے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے، کینٹ پولیس نے واردات میں ملوث تیسرے ملزم کامران کو بھی گرفتارکرکے ملزم سے مزید 30لاکھ روپے برآمدکرلیے،

ملزمان علی اور حبیب کو قبل ازیں گرفتارکرکے 70لاکھ روپے برآمد کیے جاچکے ہیں،کینٹ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تاجر سے چھینی گئی مکمل رقم 01 کروڑ روپے برآمد کر لی،ملزمان سے برآمد کی گئی رقم 01کروڑ روپے قانونی تقاضے پو رے کرنے کے بعد سی پی او آفس میں مالک کے حوالے کردی گئی، سی پی

او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی موجودگی میں ایس پی پوٹھوہار نے رقم حوالے کی، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی محنت اوروفاقی حساس ادارے کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ / معاونت فراہم کرنے پر سب داد و تحسین کے مستحق ہیں،تاجر برادری نے اس بہترین کارکردگی پر

راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے آر پی او آفس جاکر ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کابھی شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا،سی پی او محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پوری تندہی سے مصروف عمل ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے سینئر افسران اور پولیس ٹیم کو انعامات سے نوازا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…