پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے، افغان صدر اشرف غنی کا الزام

16  جولائی  2021

تاشقند (این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔یہ الزام جمعہ کو افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بات چیت نہ ہوئی تو ہم طالبان کا مقابلہ کریں گے،

یہ امن کیلئے آخری موقع ہے۔تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔جمعہ کو تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کو آئینہ دکھاتے ہوئے ان کے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان پر عائد کیئے گئے الزام کے ردِ عمل میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پر افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرانا شدید ناانصافی ہے، کوئی ملک افغان امن کے لیے سب سے زیادہ کوششیں کر رہا ہے تو وہ پاکستان ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب ہم کہہ رہے تھے کہ طالبان سے بات چیت کریں تب بات چیت نہیں کی گئی،

اب طالبان فتح کے قریب ہیں تو بات چیت کی بات کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب سے زیادہ پاکستان نے قربانیاں دیں، جب طالبان کو فتح نظر آ رہی ہے تو وہ اب پاکستان کی کیوں سنیں گے؟وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ جب افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ نیٹو افواج تھیں، اْس وقت طالبان کو مذاکرات کی ٹیبل پر

لانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، افغانستان میں امن کا سب سے زیادہ خواہش مند پاکستان ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ خطے کے ممالک کے آپس میں جڑنے کے لیے بڑا چیلنج مسئلہ کشمیر ہے، پاکستان اور بھارت تنازعات حل کر لیں تو سارا خطہ بدل جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان سے 10 ہزار جنگجو افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتِ حال، پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…