جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

بری حرکات سے منع کرنے پر خاتون نے بیٹی سے ملکر سگے بیٹے کو زہر دیکر مارڈالا

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) 236ر۔ب حسن بلاک کے رہائشی نوجوان فیضان ولد نذیراحمد کو اسکی والدہ نے بری حرکات پر منع کرنے سے دوماہ قبل گھر سے نکالا ہوا تھا اسکے ہمسائے سکندر حیات نے صدر پولیس کو قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ مقتول فیضان اپنے گھر میں اچانک مردہ حالت میں پایاگیا‘

اسکی والدہ کنیز فاطمہ نے اسے اطلاع دی کہ فیضان نے کالا پتھر نگل لیا بعدازاں پولیس کے سامنے اسکو مارنے کا جرم تسلیم کر لیا‘مقتول فیضان کے دوسرے بھائی کو اس نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے مدعی نے مزید بتایا کہ مقتول کی والدہ نے پہلے کئی بار شادیاں کیں ‘فیضان انہیں بری حرکات سے منع کرتا تھا اسی بناء پر اسکی والدہ ملزمہ کنیز فاطمہ نے بیٹی رحمانہ کیساتھ ملکر اسے زہردیکر موت کے گھات اتاردیا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ماں بیٹی کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی۔دوسری جانب مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں چچا نے بھتیجی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ 21 سالہ شکریہ بی بی کی منیراحمد سے 3 برس قبل شادی ہوئی تھی، شکریہ بی بی اپنے میکے میں آئی تھی کہ گھریلو ناچاقی پر اسکے چچا فیصل نے اپنے پسٹل سے گولیاں مارکر قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔درخواست اور پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہل خانے کے مطابق مقتولہ کے چچا فیصل نے گھریلو ناچاقی فائرنگ کر کے شاکرہ بی بی کو قتل کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…