جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ترکی میں موجود حریم شاہ بالوں کو ڈائے کرواتے مشکل میں پھنس گئیں

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (این این آئی)سیر و تفریح کی غرض سے تْرکی میں موجود پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ مشکل میں پھنس گئیں۔ حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اْنہیں پریشان حال اور مشکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ترکی کے کسی بیوٹی سلون میں موجود ہیں

اور اپنے بالوں کو ڈائے کروا رہی ہیں۔حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’وہ اس وقت بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور یہاں کے اسٹاف کو اردو سمجھ میں آ رہی ہے اور نہ انگریزی، اگر بیوٹی سیلون کے عملے کو انگریزی آتی تو وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتیں، اْنہیں سٹاف کے ساتھ بات کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، ابھی تک کی ساری بات بھی اْنہوں نے عملے کو اشاروں میں سمجھائی ہے‘۔حریم شاہ کا اپنے بالوں کے لیے پریشان ہوتے ہوئے ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’پتہ نہیں آج اْن کے ساتھ کیا ہونے والا ہے‘۔ دوسری جانب مقبول ترین پاکستانی اداکارہ عائزہ خان بیٹی حورین کی سالگرہ کے موقع پر باربی ڈول جیسی تیار ہوئیں اور ایسا انہوں نے بیٹی کی فرمائش پر ہی کیا۔عائزہ خان نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ بیٹی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر کروایا گیا دلکش فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔عائزہ خان نے بیٹی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری باربی آج 6 برس کی ہوگئی، یقین نہیں ہورہا کہ وقت کتنا تیزی سے گزر رہا ہے‘۔اداکارہ نے بیٹی کو فیشن آئیکون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں حورین پر فخر ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ ’بچوں کو پھلتے پھولتے دیکھنا ماں باپ کی واحد خواہش ہوسکتی ہے بلاشبہ یہ ایک بہترین احساس بھی ہے۔‘انہوں نے لکھا کہ والدین یہی چاہتے ہیں ان کے بچے دنیا دیکھیں اور خود ہی اس سے سیکھیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ میں وقت روک کر ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ رہوں کیونکہ جب میں ان کے ساتھ ہوتی ہوں تو زندگی مکمل ہوتی ہے۔عائزہ خان نے دانش تیمور کیساتھ باربی باکس میں بیٹھے ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ ایسی تصویر لینے کی خواہش کا اظہار ان کی بیٹی حورین نے کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…