راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، اصل مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں، ن لیگ کا دعویٰ

16  جولائی  2021

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں دو افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔اصل مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں،ان پر ہاتھ ڈالتے ڈی جی اینٹی کرپشن کے پر جلتے ہیں۔گوہر نفیس پر خود نیب میں کیسز ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن

کہتے ہیں سیاسی شخصیات کو گرفتار کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔نیب زدہ ڈی جی گوہر نفیس نے ہمارے منتخب ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے بھی مارے اور گرفتاریاں بھی کی۔عمران خان اور ان دوست نیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کیلئے مقدس گائے ہیں۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہاراولپنڈی رنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہیں ۔رنگ روڈ سکینڈل میں غلام سرور،زلفی بخاری اور شیخ رشید کے نام بھی سرفہرست ہیں۔عمران خان چوروں اور ڈاکوں کے سہولت کار ہیں جبکہ بنی گالہ مافیا کی پناہ گاہ بن چکا ہے۔ڈی جی اینٹی کرپشن اگر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔چیئر مین نیب،ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی اینٹی کرپشن فرد واحد کے نہیں ریاست اور عوام کے خدمت گار بنیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…