منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے،وزیر ریلوے اعظم سواتی کا اعتراف

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، اسکریپ اور ٹکٹ چوری ہو رہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہونگے، جدید ٹیکنالوجی لے کر آرہا ہوں، کام والے کی تنخواہ ڈبل ہوگی، ڈیفنس پروڈکشن کا شکریہ، درست ٹیکنالوجی کی شروعات ہورہی ہے،

ضرورت کے مطابق ہی لوگوں کو رکھا جائے گا۔ریلوے کیرج فیکٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جہاں 100 مزدور کی ضرورت تھی، وہاں رشوت لے کر 1000 بھرتی کیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے اعظم سواتی بلیک میل نہیں ہونگے، اب سے پتہ چلے گا کہ کون کام پر آتا ہے، جدید ٹیکنالوجی لے کر آرہا ہوں، کام والے کی تنخواہ ڈبل ہوگی۔وزیر ریلوے نے کہاکہ ملکی ادارے 1اعشاریہ 3 ٹریلین کا نقصان دے رہے ہیں، 1.1ٹریلین افواج کا کل خرچہ ہے، اسکریپ، ٹکٹ ہم چوری کر رہے ہیں، پاکستان ڈیفنس پروڈکشن آئے اور ہماری مدد کرے، ہم بغیر ٹیکنالوجی کے مافیہ کو نہیں توڑ سکتے۔انہوں نے بتایا کہ 21ویں صدی میں مزدور ہتھوڑے سے کام کرتے ہیں، اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، 18 ہزار روپے میں ریلوے پولیس اہلکار حلال کام نہیں کرسکتا، ان لوگوں کا رزق بڑھانے کا کام میری ذمہ داری ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ ڈیفنس پروڈکشن کا شکریہ، درست ٹیکنالوجی کی شروعات ہورہی ہے، ضرورت کے مطابق ہی لوگوں کو رکھا جائے گا، ریلوے منافع بخش ادارہ بنے گا، میں حکومتی مراعات کا 1 روپیہ بھی لوں تو گناہ گار ہوں، مجھ پر اور میرے افسران پر نظر رکھیں۔وزیرریلوے نے کہاکہ ریلوے کو سب نے مل کر تباہ کیا ہے،

7 ماہ میں بہت بڑا کام شروع ہوچکا ہے، فریٹ ویگن ہمارے ساتھ کاروبار کرنے والوں کو دے دوں گا، مسافر ٹرین کو آؤٹ سورس کررہا ہوں، پارکنگ کا ٹھیکہ کہاں کس نے لیا جانتا ہوں، ریلوے کو ہم نے منافع بخش ادارہ بنانا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ سینیٹ میں کہا جاتا ہے کہ ریلوے کاکام مشکل ہے، ہمارے 2600 کیس پر اسٹے آرڈر ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں کہوں گا اس کو دیکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مزدور نہیں مفاد پرست کو برا کہا ہے، یونین بدمعاشی کے لیے نہیں ہے، بہتری کے لیے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…