کابل (این این آئی)سینکڑوں افغان باشندے سرحد پار کر کے تاجکستان چلے گئے۔ تاجکستان نے 350 افغان مہاجرین کی اپنے ملک آمد کی تصدیق کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاجکستان پہنچنے والے افغانیوں میں 177 بچے شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق دشوار گزار پہاڑی راستوں پر
سفر کے دوران 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ادھر اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ امریکی انخلاء اور طالبان کی پیش قدمی کے باعث ہونے والی تکالیف سے شہری نقل مکانی بڑھ رہی ہے۔ جنوری سے اب تک 2 لاکھ 70 ہزار افغان اپنے ہی ملک میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔