جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

تمام مکاتب فکر کے علماء کا متفقہ قرآن پاک کا اردو نسخہ تیار کر لیا گیا، وزیراعظم جلد ایک تقریب میں رونمائی کریں گے

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام  آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر   نور الحق  قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کا متفقہ اردو ترجمہ مکمل ہو چکا ہے جس میں  تمام مسالک کے علماء کی محنت شامل ہے جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے،نصاب میں سیرت کا مضمون شامل کیا گیا ہے،مقصد قرآنی کلچر اور قرآنی ثقافت کو فروغ دینا ہے ہمیں متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن کی سازشوں کوناکام بنانا ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ رو ز جامعہ  کوثرکے زیر اہتمام منعقدہ قرآن و حدیث کے 13 سالانہ مقابلے کی اختتامی تقریب سے   تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کیا  وفاقی وزیر مذہبی امور پیر   نور الحق  قادری نے کہا قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام  مقابلہ حسن قرات کروائیں گے قرآن پاک کے بغیر مومن کی زندگی کا کوئی حصہ مکمل نہیں انھوں نے  کہا کہ اسلاف کی طرف سے قرآن پاک کی پہنچائی گئی ثقافت کو ہم فراموش کر چکے ہیں قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں ہمیں نوجوان نسل کو قرآن پاک وحدیث سے روشناس کرانا ہوگاانھوں نے  کہا کہ  قرآ ن پاک میں ہمارے تمام مسائل کا حل موجود ہے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ اکبر حسین  نے کہاکہ  قرآن و حدیث کے عنوان سے مقابلے قابل تحسین ہیں قرآن یونیورسٹیز بن رہی ہیں، اساتذہ کی ضرورت پڑھے گی تفاسیر اور ریسرچ پر توجہ دینے کی ضرورت ہینوجوان نسل کو اسلام بارے رہنمائی دینے کی ضرورت ہے قرآن کریم اسکولز، کالجز یونیورسٹیوں میں لازمی مضمون قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ ٍکاسٹ کر سکیں۔

اسلام آباد میں نادرا وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا کام عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفکیٹ کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا، اب اوورسیز پاکستانی بیرون

ملک ہی بائیو میٹرک تصدیق سے سند لے سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، چیئرمین نادرا سے امید ہے کہ وہ عوام کے لیے ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارت قانون پر بہت دباؤ ہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، عدالتوں میں آدھے

کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ ہو جائیں گے، وراثتی سرٹیفکیٹ کے حصول کو بہت سادہ بنا دیا۔ آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے، پیپرلیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہوجاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت 90 لاکھ پاکستانی بیرون ممالک مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ملک چلتا ہے، کوشش ہے اوورسیز پاکستانی ای ووٹنگ سے ووٹ ٍکاسٹ کر سکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…