جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (آن لائن) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھول دیا جس کے بعد امارات خلیجی ممالک میں سفارت خانہ کھولنے والی پہلی ریاست بن گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود ایل خاجہ نے اسرائیل میں

سادہ مگر پْروقار تقریب میں سفارت خانے کا افتتاح کر دیا اور دفتر کے باہر اماراتی پرچم لہرادیا۔ اماراتی سفارت خانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں قائم کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے پہلے سفیر محمد ایل خاجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پہلی بار ہم نے معیشت، ہوائی سفر، ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔محمد ایل خاجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری پر کافی پیشرفت ہوئی ہے جس سے خطے میں امن و استحکام اور ترقی کی نئی راہ متعین ہوگی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔اس موقع پر اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تل ابیب میں اماراتی جھنڈے کو فخر سے اڑتے ہوئے دیکھ کر لگ بھگ ایک سال پہلے کا دور دور تک کا خواب لگتا ہے اور یہ مشرق وسطی میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہمارے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔گزشتہ ماہ ہی اسرائیلی وزیر خاجہ یائر لپید نے ابوظہبی میں سفارت خانے اور اور دبئی میں قونصل خانے کا افتتاح کیا تھا اور دوطرفہ تجارت 675 ملین ڈالر سے تجاوز ہونے کی توقع ظاہر کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…