منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

 داسو ڈیم کے عملے کی بس کو حادثہ ٗ 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپرکوہستان(این این آئی)داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں چینی انجینئرز سمیت 13 افراد جاں بحق اور 13زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او اپرکوہستان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حادثے میں 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جائے وقوعہ کو دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے سیل کردیا گیا ہے، تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسفزئی نے کہا کہ کوسٹر گاڑی میں 41 افراد سوار تھے، حادثے میں 9 چینی باشندوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں دو ایف سی جوان اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر وجوہات کا بتایا جا سکے گا، المناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تحقیقات سے قبل واقعہ کو حملہ یا دہشت گردی سے منسوب نہیں کہا جا سکتا۔داسو میں رونما ہونے والے واقعے وزیراعلی

محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا اعلی سطحی وفد کوہستان پہنچا، وفد میں کامران بنگش، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی خیبر پختونخوا شامل ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کے مطابق معاملے کی جانچ کے بعد میڈیا کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ادھر واپڈا کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کو ایک حادثہ قرار دیا گیا ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چینی کمپنی کے ملازمین بس میں سفر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی جگہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ واپڈا کی چیئرپرسن ریسکیو کے کام کی نگرانی کے لیے داسو کے لئے روانہ ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…