جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

اہم ملک نے کی پاکستان میں ویکسین کی تیاری کے لئے مرکز قائم کرنے کی پیش کش کر دی

datetime 14  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)کیوبا نے پاکستان میں ویکسین کی تیاری کے لئے مرکز قائم کرنے کی پیش کش کی ہے جسے مقامی طور پر استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد کے لئے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ کیوبا کے سفیر زینر جیویر گونزالیز نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے ملاقات کے دوران یہ تجویز پیش کی۔ دونوں فریقین نے کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی حکومتوں کی جانب سے لئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ، پانی کے تحفظ اور بائیوٹیکنالوجی میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کیوبا کی جانب سے پاکستانی طلبا کو دئیے جانے والے میڈیکل میڈیکل اسکالرشپ کے پروگرام کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…