جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

سندھ کی بڑی شخصیات تحریک انصاف کا حصہ بننے کیلئے تیار

datetime 13  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تو آصف زرداری سے بڑے اور تربیت یافتہ کرپٹ رہنما ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کی۔

نجی ٹی وی سماء کےپروگرام حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں جرم کی حکومت ہے اور اب تک 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوچکی ہے۔بے نظیربھٹو کی شہادت پر ریکارڈ کو آگ لگواکر 10 لاکھ ایکڑ کا جعلی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بنایا گیا۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو حکومت اور کرپشن کا خمار 40 سال کی عمر میں چڑھا لیکن بلاول کو 18 سال میں ہی ایک طرف پھوپھی اور دوسری طرف ٹپی مل گئے۔حلیم عادل نے کہا کہ بلاول دور میں سندھ میں کرپشن 90 فیصد سے زائد بڑھی۔ اپوزیشن لیڈر نے دعویٰ کیا کہ سندھ کی اہم شخصیات آئندہ چند ماہ میں پی ٹی آئی کا حصہ بنیں گی۔ وزیراعظم سندھ پر ایڈوائزری کمیٹی بنائیں گےاور ارکان کی بات خود سنیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے خاتمے پر ان کا ٹھکانہ جیل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…