بدھ‬‮ ، 18 جون‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کیساتھ معاہدے کی تجدید کر دی

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید دو سال کی تجدید کر دی ہے۔ ایس اے ایف مزید دو سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاؤنڈ یشن کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا تھا۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئی سی سی ایونٹس کے

علاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کٹس پر نمایاں طور پر موجود رہ چکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معاشرے میں بہتر حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔بابر حمید، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی نے کہاکہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنر شپ میں مزید دو سال کی توسیع پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نیکہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے اس تنظیم نے پورے ملک میں غریب اور نادار افراد کے لیے کام کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی سی بی اس پارٹنر شپ کے ذریعے چیریٹی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ہم ایس اے ایف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن بنے رہیں گے۔گلوبل چیئر مین ایس اے ایف شاہدآفریدی نے کہاکہ مجھے فخر ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ میری پارٹنر شپ کھیل کے کیرئیر سے آگے بڑھ چکی ہے ،اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مزید دو سال کے لییتعاون کو جاری رکھے گا۔شاہد آفریدی نے فاؤنڈیشن کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن اپنے ملک کے لوگوں کی فلاح اور بہتری کے لیے کام کو جاری رکھے گی۔اس عظیم مقصد میں پاکستان کے قومی ہیروز بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…