جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

شادی گھر ماتم کدہ بن گیا، کفن پرشادی کا جوڑا رکھ کر تدفین، رقت آمیز مناظر

datetime 12  جولائی  2021 |

قاہرہ (این این آئی) شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے پہلے دلہن اچانک موت کی آغوش میں چلی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں جو خاندان کچھ دیر قبل شادی کی مبارک بادیں وصول کررہا تھا اب وہاں لوگ بیٹی کی

تعزیت کیلیے جمع ہورہے ہیں۔مصر کے شہر ھھیا میں ایک گھر سے اٹھنے والے شادی کے شادیانے اچانک رنج و غم میں تبدیل ہوگئے، گھر میں رخصتی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہن کی طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی۔ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔دلہن کی اچانک موت کی اطلاع عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کو غمگین کرگئی، اہل خانہ نے دلہن کی تدفین کے وقت شادی کا جوڑا ساتھ رکھا۔دلہن کے رشتے داروں کا کہناتھا کہ چند گھنٹے بعد بیٹی کی رخصتی تھی اور جہیز کا سارا فرنیچر بھی دلہا کے گھر بھیجا جاچکا تھا۔رشتے داروں نے بتایا کہ دلہن خلود غیاتی چھ روز قبل اپنی ایک سہیلی کی شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹی تھی اور اپنی شادی کیلیے بہت خوش تھی لیکن اپنی رخصتی سے کچھ دیر پہلے بیہوش اور ہوش میں نہ آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…