یہودی ایجنٹوں کو پاکستان سے بھگا کر دم لیں گے، مولانا فضل الرحمان

12  جولائی  2021

مانسہرہ (این این آئی )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک مشکل صورت حال سے دوچارہے،مہنگائی نے عوام کوپریشان کردیاہے،غلام نبی شاہ کی وفات عظیم سانحہ ہے،یہودی ایجنٹوں کو پاکستان سے بھگا کر دم لیں گے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے جو کچھ کیاسب کے سامنے ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے

امیر مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز جامعہ سراج العلوم مانسہرہ میں مولاناسیدغلام نبی شاہ صاحب کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ یہودی ایجنٹوں کو پاکستان سے بھگا کر دم لیں گے،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے جو کچھ کیاسب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طرف افراتفری ہے ،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ رحمہ اللّٰہ کی رحلت سے ہم ایک عظیم اکابر سے محروم ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ یہ سال عام الحزن کا سال ہے اس سال ملک پاکستان میں جید قسم کے علمائے کرام دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں جن کا دنیا سے رحلت فرما جاناہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک انتہائی مشکل وقت سے گزر رہا ہے عوام افراتفری کا شکار ہیں،غریب خشک روٹی کے ایک ایک نوالے کیلئے ترس رہے ہیں،قومی و صوبائی سب ادارے اپنی اپنی افادیت کھو چکے ہیں، ملک میں تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے کرپشن لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا سید غلام نبی شاہ جمعیت علمائے اسلام کے عظیم اثاثہ تھے۔ انہوں نے کھبی بھی نظریات پر کمپرومائز نہیں کیا ،شیخ الحدیث مولانا سید غلام نبی شاہ کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…