پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

datetime 12  جولائی  2021

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔ ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف 3 سرکاری چھٹیوں کی سمری منظور کی ہے،

3 تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔دوسری جانب عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی موسمی قصاب بھی میدان میں آ گئے جو گھر گھر جا کر ایڈوانس بکنگ کی پیشکش کر رہے ہیں،ماضی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے شہریوں کی اکثریت ان قصابوں کو اہمیت نہیں دے رہی،مارکیٹ میں موجود قصاب اپنی مانگ کو دیکھتے ہوئے وی وی آئی پی بن گئے ہیں اور قربانی کے جانور وں کی جسامت اور قیمت کو دیکھ کر اجرت طے کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں موسمی قصاب میدان میں نکل آئے ہیں اورانہوں نے گلی محلوں میں جا کرعید الاضحی کے تین دنوں کیلئے جانوروں کی قربانی کی بکنگ کی پیشکش رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کا ماضی کا تجربہ کامیاب نہیں رہا اورسوشل میڈیا پر موسمی قصابوں کی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں جس کی وجہ سے تہیہ کر لیا ہے کہ چاہے قربانی کا جانورذبح کرنے میں تھوڑی تاخیر ہو جائے لیکن پروفیشنل قصائی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ دوسری جانب مارکیٹ میں بیٹھے پروفیشنل قصابوں نے بھی پیشگی بکنگ شروع کر دی ہے تاہم کچھ قصاب موقع پر جا کر جانور دیکھ کر اور اس کی قیمت پوچھ کر جانور ذبح کرنے اورگوشت بنانے کی اجرت مانگ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…