دادو (مانیٹرنگ ڈیسک) سویپر کی پوسٹ کی گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ایم این اے رفیق جمالی کے بھانجے سے سیشن جج نے گٹر صاف کروا دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نصرت عباسی نامی صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ سیشن جج دادو نے سول ہسپتال میں سوئپر کی پوسٹ پر بھرتی ہو کر گھر بیٹھے تنخواہ وصول
کرنے والے ایم این اے رفیق جمالی کے بھانجے سے گٹر صاف کروا لیا، ویڈیو میں سیشن جج کہہ رہا ہے کہ بسم اللہ کرو اور یہ گٹر صاف کر دو۔ جس پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رفیق جمالی کے بھانجے نے گٹر صاف کرنا شروع کر دیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی لاہورپی پی150کے ٹکٹ ہو لڈروقاص منشا پرنس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کریگی نواز لیگ آج کس منہ سے کشمیریوں کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم مودی کی شرکت سے کشمیری مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی یہ لوگ صرف اورصرف اقتدار کی جنگ لڑرہے ہیں پی ڈی ایم کو پیپلزپارٹی نے بنایا تھا مگر نوازلیگ نے اس اتحاد کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کیلئے ہائی جیک کرلیا بلاول بھٹو زرداری کے بیانات کشمیری مسلمانوں کے جذبات کے عکاس ہیں۔علاوہ ازیں صدر پی پی پی لاہور حاجی عزیز الرحمان چن کی صدارت میں پیپلزپارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں کشمیراورکنٹونمنٹ الیکشن کے سلسلے میں لالحہ عمل تیار کیا گیا جس میں سنیئر نائب صدر چوہدری محمد اسلم گل، مرکزی رہنما نوید چوہدری، منور انجم،علامہ یوسف اعوان، اسرار بٹ، زاہد زوالفقار خان،چوہدری عدنان،سرور گورسی، واجد شاہ غلام عباس میر،ڈاکٹر احسن مسعود عباس،
میر فیصل،میر سجاد، نظیرشاہد عباس ایڈوکیٹ، سید احمد رضا، منشاپرنس، ملک امجد اعوان، علامہ عباس گیلانی،شاہدہ جبین، نرگس خان میاں شاہد عباس، میاں فیضان،صداقت شیروانی، انورانصاری، شیخ عرفان احمد ایڈوکیٹ، اعظم خان یوسف زئی،جاوید اقبال، شہباز محمود بھٹی، سعید احمد، رانا فقیر حسین، رانا محمد یوسف،نصیر احمد خان، جاوید امجد شاہ، خالد بٹ، عارف خاں، محمد عرفان بھٹی، عبدالرحمان بٹ، عامر سہیل بٹ، وقاص منشا پرنس، حفیظ جٹ،شاہد شیرازی،رضا سرور،محمد عرفان، عمران پال،مانی پہلوان،یاسمین فاروق، پروین شیخ اور دیگر عہداروں نے شرکت کی۔