جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

3کلو سونے کے لالچ میں جگری دوست کو قتل کر دیا ، 3بھائی گرفتار

datetime 12  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش اہم رفت ، تین بھائی قتل میں ملوث نکلے پولیس نے تینوں کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے لاش ملنے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، اویس کے قتل میں ملوث 3 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اویس سونے کا کام کرتا تھا جبکہ ملزمان نے اویس کو سونے کے لالچ میں آ کر قتل کیا ہے ۔روزنامہ جنگ کے مطابق مطابق پولیس کے مطابق واقعہ کے روز اویس کے پاس 30 تولا سونا موجود تھا، مقتول اور تینوں ملزمان آپس میں دوست تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے گئے تھے، ملزمان نے شراب میں زہر ڈال کر اویس کو قتل کیا۔۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزمان سے ساڑھے تین کلو سونا بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمان نے یہ سونا جس جیولری والے کو بیچا تھااسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ رواں ماہ 2 جولائی کو مویشی منڈی کی پارکنگ میں ایک گاڑی سے لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی تھی جو کہ لیاری کے علاقہ بغدادی کا رہائشی تھا ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…