جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں سے جھل تھل ایک ہو گیا نشیبی علاقے زیر آب،لاہور میں دن کے وقت اندھیرا چھا گیا

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوںسے جھل تھل ایک ہو گیا ،بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بجلی کا ترسیلی نظام معطل رہا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح کے

وقت سیاہ بادلوں کے آنے سے اندھیرا چھا گیا ، اندھیرے کے باعث شہریوں کو گاڑیوں اورموٹر سائیکلوںکی لائٹس آن کر کے سفر کرنا پڑا۔ بعد ازاں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کے بہائو میں بھی تعطل رہا ۔ موسلا دھار بارش سے کئی فیڈ ر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی، گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا۔ سیالکوٹ میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔سندھ میں بھی بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔کراچی ،تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، حیدر آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…