جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کورونا کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں ؟ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اہم وجہ بتادی پاک فوج کی مددبھی لینے کا عندیہ

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی): معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا کی ڈیلٹا’ قسم کا اثر سامنے آرہا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے،ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے،

عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائیگا۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائیگا۔معاون خصوصی صحت نے کہا کہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اور عید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، عوام ویکیسن لگوائیں، اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم ڈیلٹا وائرس (انڈین ویرینٹ) کا اثر سامنے آرہا ہے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے تناظر میں کہا کہ ڈیلٹا سمیت دیگر قسم کے وائرس سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے فوج سمیت مقامی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی، خصوصاً سیاحتی مقامات جانے والوں کے لیے کورونا سے متعلق پابندی کا سامنا ہوگا۔ڈاکٹر فیصل نے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نقل و حرکت کو محدود کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صرف وہ ہی لوگ سیاحتی علاقوں کا رخ کریں جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ این سی او سی اور وزارت صحت کی جانب سے بھی یہ مؤقف ہے نا مکمل ویکسینیشن والے سیاحت سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ان پابندیوں کا اطلاق سختی سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی کمی سے متعلق خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں ویکسین موجود ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارے پاس ویکسین کی کمی کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ گزشتہ روز ساڑھے چار لاکھ ویکسین لگی ہیں اور 60 لاکھ اضافی ویکسین آنے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کے علاوہ ویکسینیشن اہم ہے جسے کسی بھی صورت میں نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ کیسز بڑھ رہے ہیں اور ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوبارہ سے استعمال کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…