جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتارکر لیا گیا

datetime 12  جولائی  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتارکر کے پستول برآمد کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق مشکوک

شخص بہت دیر تک اسلحے سمیت پارلیمنٹ ہاؤس کے ارد گرد منڈلا رہا تھا تاہم کسی بھی نقصان کے خدشے کے پیش نظر اسے حکمت عملی کے تحت دیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوا ہے اور ملزم کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تفتیش شروع کر دی گئی ۔پولیس حکام نے بتایا کہ اسلحہ لہرانے والے شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ چکری کا رہائشی ہے، ملزم کی عمر 45 سال ہے، بظاہر اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے، تاہم پولیس اس کا ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گھومنے والے اسلحہ بردار مشکوک شخص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس منہ پر ڈھاتا باندھے مشکوک شخص ایک ہاتھ میں پسٹل اور دوسرے ہاتھ آہنی شے لئے دیدہ دلیری کے ساتھ سڑکوں پر مٹر گشت کررہا ہے، ، پولیس اہلکار کسی بھی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔‎



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…