جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلحہ شخص کو گرفتارکر لیا گیا

datetime 12  جولائی  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) تھانہ سیکرٹریٹ کے ریڈ زون ایریا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مسلح شخص نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا جسے بعدازاں تفتیش کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کرا دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ جس کے قبضے سے لیا گیا پسٹل بھی خالی تھا۔ سوموار کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ شلوار قمیص میں ملبوس ایک مسلح شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اسلحہ لہراتے ہوئے سڑک کنارے دندناتے پھر رہا ہے جس نے اپنا چہرہ بھی کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران ، تھانہ سیکرٹریٹ کی نفری اور اے ٹی ایس کے جوان موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ماضی میں بلیو ایریا میں پیش آنے والے “سکندر” واقعہ کا اسے پارٹ ٹو قرار دیا اور ملزم کو دبوچنے کے لئے فوری حکمت عملی طے کی۔ پولیس نے مزاحمت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا تاکہ گولی چلنے کی صورت میں راہگیر یا کار سوار زد میں نہ آسکے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم کو آہستہ آہستہ گھیرے میں لیا اور یکدم اسے دبوچ کرکے اس سے اسلحہ چھین لیا اور بعدازاں اسے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کرا دیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کی عمر 45 سال کے لگ بھگ ہے۔ ملزم چکری روڈ راولپنڈی کا رہائشی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بظاہر ملزم کا دماغی توازن خراب لگتا ہے۔ تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کا ریکارڈ بھی چیک کرایا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے گئے پسٹل میں گولیاں نہیں تھیں۔۔۔۔۔ظفر ملک

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…