جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آ ئی ایم ایف کی شرائط پور ا کرنے کیلئے حکومت عوام کا خون نچوڑنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ رہی، لیگی رہنما کا دعویٰ

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ کے رہنما چوہدری زین شوکت ڈوگراں نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی بھاری شرائط پور ا کرنے کیلئے حکومت عوام کا خون نچوڑنے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑ رہی،ملک میں آئے روز مہنگا ئی کے بر ستے بم عوام کو خو د کشیو ں پر مجبور کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگا ئی کے ہا تھوں تنگ ہیں ،

ووٹ چور سلیکٹڈ حکمرانو ں نے عوام کا جینا محال کردیاہے۔ انہو ں نے کہاکہ نااہل حکومت نے عوام کیلئے روز گار کے سارے دروازے بند کررکھے ہیں تین سا لو ں میں تبد یلی سرکارنے ملک میں تاریخی بے روزگاری اور مہنگا ئی کر کے اپنا نیا ریکار ڈ بنایا ہے سا بق حکمرانو ں پر تنقید کرنے والے خود عوام کیلئے وبا ل جان بن چکے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ تین سا لو ں سے اپوزیشن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا جارہا ہے، مرجائوں گا قرضہ نہیں لوں گا کا وعدہ کرنیوالے عمران خان نے قرضوں کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے،قومی خزانے کی پائی پائی نااہل حکمرانوں نے اپنی آسائشوں پر لٹا دی ہے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے آمرانہ طرز حکومت اپنا رکھا ہے دور آمریت میں جس طرح سیاسی مخالفین کوچن چن کر جیلوں میں بند کیاجاتا رہا اسی طرح موجودہ حکمران اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے اور اپوزیشن کا گلہ گھونٹنے کی مسلسل مذموم کوششیں کررہے ہیں ۔انہو ںنے کہاکہ انتقامی کارروائیوں سے (ن)لیگ کو خاموش نہیں کیا جاسکتا ہم عوام کی خیر خواہی کی بات کرتے رہیں گے اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی ہر حال میں جاری رکھیں گے

نواز لیگ کی بڑھتی مقبولیت سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی عالمی مالیاتی ادارہ نہیں بچا جس سے پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے قرض نہ لیا ہوملکی تاریخ کے ریکارڈ قرض لینے کے باوجودآ ج عوام کو کسی طرح کا ریلیف حاصل نہیں قوم پوچھ رہے کہ بیرونی قرض کہاں خرچ ہوئے جس کا حکمرانوں کے پاس کوئی جواب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…