جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

فیس بک خاتون فرینڈ نے فوٹوگرافر کو اغواء کروا دیا، برہنہ کرکے ویڈیو بنا ڈالی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) فیس بک فرینڈ خاتون نے فوٹوشوٹ کروانے کے لیے فوٹوگرافر کو گھر کے قریب چوک میں بلوا کر ساتھیوں سے ملکر اسے اغواء کروا دیا، بعدازاں کئی گھنٹے گزرنے کے بعد اس کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنا کر موبائل فون وغیرہ اور 30ہزار کی نقدی چھیننے کے بعد مدینہ ٹائون وویمن یونیورسٹی کے قریب اغواء کار چھوڑ کر فرار ہو گئے،

پولیس نے خاتون سمیت 6 اغواء کاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ میں آن لائن فوٹوگرافی کا کام کرنے والے محمد عمیر کی ملزمہ ماہم چوہدری فیس بک فرینڈ تھی جس نے 13جون کو اسے وقاص چوک میں بلوایا کہا کہ آپ سے فوٹو شوٹ کروانی ہے جب محمد عمیر مذکورہ چوک میں پہنچا تو ماہم چوہدری وہاں موجود نہ تھی جبکہ ملزمان بلال، شفقت وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر محمد عمیر کو موٹرسائیکل سمیت اغواء کر لیا اور اسے ایک بیٹھک میں لے گئے جہاں 3 افراد پہلے سے موجود تھے جنہوں نے اسے برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور 2لاکھ روپے دینے کو کہا اور اس سے ایک موبائل فون، کیمرہ، میموری کارڈ وغیرہ نقدی 30ہزار چھین لی جس کے بعد مدینہ ٹائون وویمن یونیورسٹی کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے۔سے نقدی‘موٹرسائیکل چھین لی گئی۔فیصل آباد اور گردونواح میں چوری ،راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ، مسلح ڈاکوئوں بزنس مین واسکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ کے قریب مالیت کے زیورات ونقدی چھین کر فرار ہو گئے 2گھروں اور فیکٹری میں ڈاکہ‘مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ زخمی مزید 470سے زائدوارداتیں‘نہتے شہریوں سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا‘پولیس افسران خاموش تماشائی بن گئے‘عوام کی دہائی بے اثر‘

مہنگائی کے دور میں ریکارڈ چوریاں ڈاکے بعد میں پولیس کی طرف سے وارداتوں کا سراغ نہ ملنا معمول بن گیا آن لائن کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ کریم ٹائون میں ڈاکوئوں کا 4رکنی گروہ بزنس مین انصر مجید ولد اشعر مجید کے گھر دن دیہاڑے داخل ہو گیا اسلحہ کے زور پر اسے اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند

کر دیا، مختلف کمروں سے الماریوں کے تالے توڑ کر ساڑھے 12لاکھ کی نقدی 78تولے زیورات، دو قیمتی موبائل فونز، گاڑیوں کے رجسٹریشن سمارٹ کارڈ، قومی شناختی کارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہو گیا۔ 268 ر۔ب میں ہارون کے گھر سے ڈاکوئوں نے اسکے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کی نقدی وزیورات دیگر قیمتی سامان لوٹ

لیا‘بٹالہ کالونی میں گرین ٹائون میں شہری کے گھر گھسنے والے ڈاکوئوں نے 3لاکھ کی نقدی 4تولے زیورات 2موبائل فون چھین لئے‘لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے جھنگ روڈ سدھار بائی پاس پر زوہیب اورعثمان سے ہنڈا ون ٹو فائیو موٹرسائیکلیں چھین لی گئیں‘ستیانہ روڈ اعوان والا میں ذیشان سے موٹر

سائیکل چھین لی گئی‘گڑھ والافیصل کی ہنڈا اپلائیڈ فار‘ملت روڈ میں شاہد کی ون ٹو فائیو موٹرسائیکل چھین لی گئی ‘رابری کی وارداتوں میں 278ج ب سے وقاص کے بھائی سے نقدی 15سو روپے چھین لئے گئے‘ عبدالرشید غازی چوک میں حسنین سے موبائل فون چھین لیا گیا‘ ڈھڈی والا میں دلاور سے موبائل فون آئی ڈی کارڈ چھین

لیاگیا‘جڑانوالہ روڈ پر شاہد‘ ونگیاں والا روڈ پر جاوید‘سمال اسٹیٹ کے قریب مستنصر ‘ایوب روڈ پر عمران‘ستارہ کالونی میں عمر‘جڑانوالہ روڈ لنڈیانوالہ میں علی حسن‘کوہ نور پلازہ کے قریب سبحان ‘جھمرہ بائی پاس پر صفدر ‘رفحان مل کے قریب عرفان‘لنڈیانوالہ میں عمران‘اعجاز 240گ ب میں افضل‘باہلک میں خان نیازی‘648گ ب

میں امجد‘لاٹھیاں والا میں شکیل‘جڑانوالہ اور شاہ جی میرج ہال کے قریب ارمان سے رابری کی وارداتوں میں بھاری مالیت کی نقدی‘موبائل فون ودیگر قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں‘چوری کی وارداتوں میں الٰہی آباد سے نعمان‘اللہ دتہ‘204ر۔ب میں افضل‘ کھرڑیانوالہ میں اسحاق‘ کلیم شہید کالونی میں احمد‘فورسیزن کالونی میں ذیشان‘شمس

آباد میں ناصر‘کیلاش پارک میں یعقوب‘نڑوالا بنگلہ میں علی رضا‘پینم ہسپتال کے قریب نوید‘سٹی سمندری میں نادر‘ڈی ٹائپ منڈی موڑ پر احمد‘کلیم شہید پارک میں سلطان‘الائیڈ ہسپتال میں مزمل‘سمن آباد میں عاصم‘کوتوالی ہسپتال میں مزمل‘سمن آباد میں عاصم‘کوتوالی روڈ پر شاہد‘نشاط آباد میں کاشف نیاموآنہ میں شکیل‘اسلام نگر میں

ڈاکٹر شفیق‘کوتوالی تھانہ کے قریب وقاص‘نیاموآنہ منڈی میں عدیل‘رفحان مل کے قریب عرفان‘ کلیانوالہ میں علی عمران‘دارالحسنان سمندری روڈ پر رمضان اورچھوٹی ڈی گرائونڈ میں کامران کی گاڑیاں نامعلوم چور لے کر رفوچکر ہوگئے‘483 گ ب میں اعظم کی 2گائے چور لے اڑے ‘ڈی ٹائپ کالونی میں رفیق کی بکری چوری

ہوگئی‘سرگودھا روڈ پر مدثر کی دکان سے چور اڑھائی لاکھ کا قیمتی سامان لے گئے‘تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں ندیم سے مسلح افراد نے نقدی 30ہزار چھین لی‘منصور آباد میں قاسم کی گاڑی چوری ہوگئی‘گلبرگ کے علاقہ میں عرفان سے موٹرسائیکل چھین لی گئی‘لاری اڈا میں وسیم سے نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا‘ضلع کچہری میں

تنویر کی موٹرسائیکل چور لے اڑے‘راجے والا میں خالد سے نقدی وموبائل فون چھین لیا گیا‘نصیرآباد میں شہزاد کا رکشہ چوری ہو گیا ‘204ر۔ب میں بوٹا کی گاڑی چور لے اڑے‘مسلم ٹائون میں سہیل یوسف کی موٹر سائیکل چور لے گئے‘ملک پور میں راشد علی کی گاڑی بھی چوری ہوگئی‘احمد آباد میں فہد ریاض کی موٹرسائیکل چور لے

اڑے‘اشرف پورہ میں راشد کی موٹرسائیکل بھی چوری ہوگئی‘گھونہ سے سی آئی اے ملازم اعجاز محمود کے گھر سے چور 60ہزار کی نقدی وزیورات لے اڑے‘سمال اسٹیٹ میں اخترعلی کی فیکٹری سے ڈاکوئوں نے چوکیدار محمد ریاض کو پسٹل کے بٹ ما رکر زخمی کردیا اور فیکٹری کے آفس سے ساڑھے 4لاکھ کی نقدی لوٹ لی ‘زم زم کالونی میں فیصل رزاق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی‘58گ ب میں خرم شہزاد سے نقدی لوٹ لی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…