اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کا سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کی سیاست میں متحرک ہونے کیلئے بڑی شخصیات سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم پرست رہنماؤ ں سے بھی رابطے شروع کر دیے گئے ہیں، اس مقصد کیلیے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کی جا رہی ہے جس کے سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے

جب کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر اور علی زیدی، امیر بخش بھٹو، نادر اکمل لغاری، ایم پی اے علی گوہر مہر، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا شامل ہیں۔ اسی طرح آئندہ چند روز میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے کئی اہم رہنماؤں کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ظاہر کردیا گیا، سندھ سے تعلق رکھنے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اہم سیاسی رہنماؤں کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، جس کے لیے جی ڈی اے کی قیادت ے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رابطے کیے، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے بھی سندھ کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، ان رابطوں میں مٹیاری، بدین اور گھوٹکی اور سندھ کے دیگر علاقوں کی اہم سیاسی شخصیات کو حکمران جماعت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور آنے والے چند دنوں میں کئی رہنماء پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے لیے ارباب غلام رحیم کو اہم عہدہ دئے جانے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کرلی،

جس کے تحت وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں گورنر بنانے کی تیاری شروع کر دی جب کہ عیدالاضحٰی کے بعد سندھ میں اہم سیاسی اکھاڑ پچھاڑ ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اس سلسلے میں وسیع پیمانے پر رابطوں کا آغاز بھی کر دیا،

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے جائیں گے جب کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی اسلام آباد میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، سابق وزیراعلیٰ سندھ جوڑ توڑ کے سیاسی ماہر سمجھے جاتے ہیں، اس سارے معاملے میں وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…