جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کیسز کی وجہ سے اسلام آباد میں 2 تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند، نوٹیفکیشن جاری

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا ماڈل کالج اور پی ڈبلیو ڈی میں کیمپس اکیڈمی کورونا کیسز نکل آنے کے بعد تاحکم ثانی بند کردیے گئے۔ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق ماڈل کالج اوراکیڈمی کے 14 طلبہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماڈل کالج فاربوائز ایف ایٹ تھری کے 7 طالب علموں جبکہ پی ڈبلیو ڈی میں کیمپس اکیڈمی میں

بھی 7 طلبہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے کہاکہ طلبہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج اور اکیڈمی بند کردی گئی۔دوسری جانب کورونا مثبت کیسز کے بعد ماڈل کالج اوراکیڈمی کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج اور اکیڈمی آئندہ احکامات تک بند رہیں گے۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کی خطرناک ڈیلٹا قسم کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر کو زندگی کا حصہ بنائیں۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے خبردار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں 134 کیسز سامنے آئے ہیں، گزشتہ روزاسلام آباد میں ایک ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ دوسری جانب ایک خاتون بیک وقت ایلفا (جو سب سے پہلے برطانیہ میں سامنے آئی) اور بیٹا (جو سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں سامنے آئی تھی) سے

متاثر ہوئی اور پھر چل بسی۔90 سالہ خاتون کو آلسٹ نامی شہر کے ایک ہسپتال میں مارچ 2021 میں داخل کرایا گیا اور وہاں کووڈ کی تشخیص ہوئی۔اس خاتون کی کووڈ ویکسینیشن نہیں ہوئی تھی اور بیماری کے آغاز میں جسم میں آکسیجن کی سطح اچھی تھی مگر پھر بہت تیزی سے حالت خراب ہوئی اور 5 دن بعد انتقال ہوگیا۔طبی معائنے

سے محققین نے دریافت کیا کہ خاتون بیک وقت کورونا وائرس کی 2 اقسام ایلفا اوربیٹا سے متاثر تھین۔آلسٹ کے او ایل وی ہاسپٹل کی مالیکیولر بائیولوجسٹ اینی وینکر برجن نے بتایا ‘بیلجیئم میں اس وقت کورونا کی یہ دونوں اقسام گردش کررہی تھیں، تو قوی امکان یہ ہے کہ وہ 2 مختلف افراد سے 2 مختلف اقسام سے متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ

بدقسمتی سے ہم یہ نہیں جانتے کہ یہ خاتون کس طرح کووڈ کا شکار ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ یہ بتانا مشکل ہے کہ 2 اقسام سے بیمار ہونے کے نتیجے میں مریضہ کی حالت اتنی تیزی سے خراب ہوئی اس حوالے سے تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی بلکہ یورپین کانگریس آن مائیکروبائیولوجی اینڈ انفیکشیز ڈیزیز میں اس کے نتائج پیش کیے گئے۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ اب تک اس طرح کے 2 اقسام سے بیک وقت بیمار ہونے کے کیسز

کے نتائج شائع نہیں ہوئے مگر ممکنہ طور پر اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جارہی۔انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کورونا کی اقسام کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی صلاحیت محدود ہے اور اقسام کی شناخت کیل یے تیز پی سی ا?ر ٹیسٹنگ کا اپنانا چاہیے۔اس سے قبل جنوری 2021 میں برازیل میں سائنسدانوں نے 2 افراد کے بیک وقت 2 مختلف اقسام سے متاثر ہونے کو رپورٹر کیا تھا، مگر اس تحقیق کے نتائج اب تک کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…