جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

پنجاب میں مسلسل شدید بارشوں کی پیشن گوئی

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی)پنجاب میں بارشوں کےاسپیل میں شدت آچکی ہے جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سیلاب آ سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق11جولائی اتوار سے لے کر 14جولائی بیروز بدھ تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کیساتھ شدید بارشوںکی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی و وسطی پنجاب،

خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، گجرات، نارووال، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا لیکن کراچی اور گردو نواح میں ہلکی بارش اور تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کے پی کے میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پوری، مالاکنڈ، شانگلہ، سوات، مردان اور صوابی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خضدار اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہیف بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے،مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز کے دوران شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر کا مطلع مکمل ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم صبح و رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کا امکان ہے، تین روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15جولائی سے مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے، 15 سے 17 جولائی تک مون سون کا پہلا اسپیل شہر میں برس سکتا ہے تاہم شہر میں مون سون کے تحت معتدل درجے کی بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل میں 10 سے 22 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال کے شمال مغرب میں 11جولائی کو بن سکتا ہے، مون سون کی نم ہوائیں گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گی جب کہ 12 جولائی کو تھرپارکر اور ارگرد کے علاقوں میں بادل برس سکتے ہیں اور 12سے 13جولائی کے درمیان کراچی میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…