اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کےتھانہ نیلور کےعلاقہ پہونٹ میں خاتون ظلم کا شکار ہوگئی ، جسمانی تشدد کے بعد خاتون کے منہ پہ پتھر مارکر زخمی کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پتھر لگنےسے خاتون کے ہونٹ پھٹ گئے جبکہ متعدد دانت بھی ٹوٹ گئے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شکایت کو دو دن گزر گئے مگر متعلقہ تھانہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔شکایت کے باوجود تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی، ایس ایچ اور کا کہنا ہے کہ تفصیلی میڈیکل رپورٹ سوموار کو آئے گی اور رپورٹ کے موصول ہونے کے بعد ہی کاروائی ہوگی ۔