بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رخصتی سے چند لمحے قبل دلہن کا انتقال گھر میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی) شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے پہلے دلہن اچانک موت کی آغوش میں چلی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں جو خاندان کچھ دیر قبل شادی کی مبارک بادیں وصول کررہا تھا اب وہاں لوگ بیٹی کی تعزیت کیلیے جمع ہورہے

ہیں۔مصر کے شہر ھھیا میں ایک گھر سے اٹھنے والے شادی کے شادیانے اچانک رنج و غم میں تبدیل ہوگئے، گھر میں رخصتی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہن کی طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی۔ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔دلہن کی اچانک موت کی اطلاع عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کو غمگین کرگئی، اہل خانہ نے دلہن کی تدفین کے وقت شادی کا جوڑا ساتھ رکھا۔دلہن کے رشتے داروں کا کہناتھا کہ چند گھنٹے بعد بیٹی کی رخصتی تھی اور جہیز کا سارا فرنیچر بھی دلہا کے گھر بھیجا جاچکا تھا۔رشتے داروں نے بتایا کہ دلہن خلود غیاتی چھ روز قبل اپنی ایک سہیلی کی شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹی تھی اور اپنی شادی کیلیے بہت خوش تھی لیکن اپنی رخصتی سے کچھ دیر پہلے بیہوش اور ہوش میں نہ آئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…