ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کرانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن وٹرانسفرمزید مہنگی ہوگئی،گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر پر120کی ایک اور فیس ادا کرنا پڑے گی،محکمہ ایکسائز اورنادرا میں بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن وٹرانسفر کے لئے معاملات طے پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرمزیدمہنگی ہونے جارہی ہے،گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفر کے لئیایک اورفیس مقررکرنے پراتفاق ہوگیا ہے اورہرٹرانزیکشن پرمزید120روپے اداکرناہوں گے،بائیومیٹرک سسٹم کے اغازکیلئے نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی 120کی فیس پرایکسائز حکام نے درخواست کی تھی کہ کم مقررکی جائے کیونکہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں ٹرانسفراور رجسٹریشن ہوتی ہے لیکن نادرااپنی پرمنوانے میں کامیاب ہوگیا ہے اوردونوں محکموں نے مقررنیکاحتمی فیصلہ کرلیا ہے۔متوقع طورپر14اگست سے پنجاب بھرمیں بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع ہوگاجسکاگزشتہ روزسیکریٹری ایکسائزکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے،محکمہ ایکسائز نے قوانین میں ترامیم کے لئیسمری حکومت کوبھجوادی ہے،سہولت مراکز اورایکسائز دفاترسے شہری بائیومیٹرک کراسکیں گے۔ایکسایز حکام کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک کیے بعدہی گاڑیوں کی رجسٹریشن اورٹرانسفرممکن ہوسکےگی جس سے ایک توجعلی ٹرانسفررکے گی جبکہ دوسری قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں حکومت نے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکیموٹرٹیکسز اور پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے مختلف ردبدل کیا تھاجس کے لیے سسٹم اپ گریڈ کیا گیا،موٹر سائیکلوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے 70سی سی موٹرسائیکل کاایک ہزار، سوسی سی کاپندرہ سو،ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل کا دوہزار،ڈیڑھ سوسے پچیس سو جبکہ اس بڑی موٹرسائیکلوں کی بنیادی قیمت کا 2فیصد وصول کیا جائے گا۔الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 50فیصداورٹوکن ٹیکس میں 75فیصد کمی کی گئی،کلو واٹ اورہارس پاور کوسی سی میں تبدیل کروانے کے لئے انرجی ڈیپارٹمنٹ کو کیسز بھجوائے جائیں گے،پراپرٹی ٹیکس دواقساط میں جمع کروانیکا قانون بھی منظور کیاگیا تھا.

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…