پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حریم شاہ شادی کے دعوے کو ثابت نہ کر سکیں نئی ویڈیوز میں سیاستدانوں پر الزامات

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متنازع ویڈیوز اور دعوے کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنی شادی کے دعوے کو تاحال ثابت نہ کر سکیں مگر نئی ویڈیوز میں سیاست دانوں پر الزامات لگا دیے۔حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو پی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرتے وقت ہی کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے اور وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں آکر

ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔حریم شاہ نے اگرچہ پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی صوبائی وزیر یا رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا تھا۔ان کے دعوے کے بعد پیپلز پارٹی کے بعض رہنماو?ں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس کے بعد رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، تیمور ٹالپر اور مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار سے متعلق اپنی خبروں کو مسترد کیا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک اسٹار کا دعویٰ صرف ‘شوشہ’ ہے اور یہ سب کچھ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا۔بعد ازں 5 جولائی کو حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن استعمال کرتے ہوئے دو ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں مگر انہوں نے شادی کے دعوے پر کوئی بات نہیں کی تھی۔اب ان کی ‘شادی’ کو تقریباً 2 ہفتے ہونے والے ہیں، تاہم تاحال انہوں نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی نئی ویڈیوز میں دیگر سیاست دانوں پر الزامات کی بارش کردی۔حریم شاہ نے 9 جولائی کو

انسٹاگرام پر دو مختصر ویڈیوز شییئر کیں، جن میں وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کے رہنما فاروق ستار پر الزامات لگاتی دکھائی دیں۔جاری کی گئی دونوں ویڈیوز میں انہوں نے نہ صرف سیاست دانوں پر الزامات لگائے بلکہ ان کے خلاف نامناسب زبان بھی استعمال کی اور فیاض الحسن چوہان کو انہوں نے ‘غلیظ شخص’ تک قرار دیا۔ویڈیوز میں حریم شاہ نے کہا کہ اب دونوں سیاست دانوں خود کو صادق و امین ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ان پر الزامات لگا رہے ہیں لیکن اب وہ بھی خاموش نہیں رہیں گی اور ان کی اصلیت دنیا کے سامنے لائیں گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…