جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

آزاد کشمیر انتخابات کے دوران فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

datetime 11  جولائی  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن ) آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبد الرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج اور رینجرز تعینات ہو گی، انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں مہاجرین کے بارہ انتخابی حلقوں میں تعینات ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے کہا کہ انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی ضروری ہے، انتخابات کے موثر انعقاد کے لیے فول پروف اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے کام کو دلجمعی سے کریں اور اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لائیں، ہمارے لئے یہ ایک چیلنج ہے جسے ہم نے موثر انداز میں انجام دینا ہے، مجھے اپنے ارکان پر بھرپور اعتماد ہے اور پورا یقین ہے کہ ہم ملکر تمام مشکلات پر قابو پالیں گے، تمام محکموں کے ساتھ تعاون کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات میں مداخلت کر رہی ہے ،کشمیر کے عوام مودی کے کسی یار کو آزاد کشمیر پر مسلط ہونے نہیں دینگے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کشمیر کے عوام مودی کے کسی یار کو آزاد کشمیر پر مسلط ہونے نہیں دینگے ، عمران خان مودی سے ملنے کیلئے تڑپتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے عوام کو حق حاکمیت دی، مودی مقبوضہ کشمیر میں بربریت کر ہے ہیں خان کہتا ہے میں پھر کیا کروں ۔ انہوںنے کہاکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر پر جارحیت کی تو عمران خان اور قریشی میٹھی ننید سوتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام کو یقین ہے بلاول بھٹو زرداری انہیں مایوس نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر عوام بلے اور بلی کو تتا پانی میں غرق کردینگے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…