منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کامیاب جوان پروگرام میں قرضے کی حد بڑھا کر 5 کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے وژن میں کوتاہی نہیں چھوڑیں گے،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا ہے ،منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا ہے، حکومت نے 13 ہزار 2 سو نوجوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کیا ہے،

نجی و کمرشل بینکوں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قرضے کی حد بیس لاکھ سے بڑھا کر پانچ کروڑ کی جا رہی ہے، ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم کے معا ون خصوصی عثمان ڈار نے اٹک کے ایک نوجوان سجاد الرحمن کی کہانی شیئر کی اور کامیاب کاروبار شروع کرنے پر اسے مبارکباد دی۔ سجاد الرحمن نے بتایا کہ وہ اردو ادب میں ماسٹر ڈگری ہونے کے باوجود 10 سال تک بے روزگار رہا،میرا خواب تھا کہ اپنا کاروبار کروں مگر وسائل کی کمی بڑی رکاوٹ بنی رہی۔ سجاد الرحمن نے بتایا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرض کیلئے اپلائی کیا تو بینک سے رقم مل گئی،پہلے چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کیا آج کامیابی سے بڑے پیمانے پر بزنس کر رہا ہوں۔سجاد الرحمن نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہو تو نوجوان مایوس نہیں ہوں گے۔عثمان ڈار نے ٹوئٹ میں کہا کہ 13 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے منصوبے کو مزید تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں، وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے وژن میں کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی و کمرشل بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر بھی خصوصی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…