جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور کے سرکاری سکولوں میں انڈر میٹرک اساتذہ کی تعیناتی کا انکشاف

datetime 10  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی) لاہور کے سرکاری سکولوں میں انڈر میٹرک اساتذہ کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 20 ہزار اساتذہ میٹرک اور انڈر میٹرک نکلے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کی فہرست جاری کردی۔ لاہور کے سرکاری سکولوں میں 742اساتذہ

کی تعلیمی قابلیت میں میٹرک پاس ہے۔لاہور کے سرکاری سکولوں میں 600 اساتذہ کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہے, 2280 اساتذہ کی تعلیمی قابلیت دو سالہ بی اے اور بی ایس سی ہے جبکہ لاہور میں 1184 اساتذہ کی تعلیمی قابلیت 4 سالہ بی اے اور بی ایس سی ہے۔ ایم اے،ایم ایس سی اور ایم فل کی قابلیت رکھنے والے اساتذہ کی تعداد 11 ہزار 700 ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں 20 ہزار اساتذہ میٹرک اور انڈر میٹرک نکلے۔ واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کی لمبی چھٹیاں، عیدالاضحی پر ایک نہیں دو نہیں بلکہ پوری نو چھٹیا ں ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں سے باہر تعینات سرکاری ملازمین 17 جولائی بروزہفتہ سے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی، 20 جولائی کو حج کی چھٹی، 21, 22 اور23 کو عید کی چھٹیاں ہوں گی۔اسی طرح 24 اور25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہو نگی۔تعطیلات سے زیادہ لطف اندوز وہ سرکاری ملازم ہوں گے جن کے آبائی علاقے ان کی تعیناتی کی جگہ سے دور ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے۔ کیلنڈر کے مطابق 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا اورشہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…