منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوزوکی کے بعد ہونڈا ، کیا موٹرز اور ہنڈائے نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہونڈ ا اٹلس نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سوک1.5 آر ایس ٹربو “ کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد قیمت 4.7 ملین سے کم ہو کر 4.56 ملین روپے پر آ گئی ہے ۔ ہونڈا سویک 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ،اس کی نئی قیمت 3.614 ملین ہو

گئی ہے ۔سوک اوریل 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 3.98 ملین سے کم ہو کر 3.86 ملین روپے پر آ گئی ہے ۔ہونڈا کی چند سال قبل مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی گاڑی ” بی آر وی “ کی قیمت بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم کر دی گئی ہے ، اس کی نئی قیمت 3.37 ملین روپے ہو گی ۔کیا موٹرز کی جانب سے بھی متعدد ماڈلز میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، ایک ہزار سی سی انجن پر محیط ’ پکانٹو ‘ کی قیمت میں ایک لاکھ 27 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 2.05 ملین سے سستی ہو کر 1.92 ملین روپے پر آ گئی ہے ۔پکانٹو کے ایم ٹی ورژن کی قیمت میں ایک لاکھ 18 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 1.78 ملین روپے ہو گی ۔گاڑیوں کی مارکیٹ میں دھوم مچانے والی ’ کیا سپورٹیج “ بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک سستی ہو گئی ہے ،سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی 5.27 ملین،

سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 4.78 ملین اورسپورٹیج کا الفا ماڈل 4.29 ملین روپے میں فروخت کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ سورونٹو اے ڈبلیو ڈی کی قیمت آٹھ ملین سے کم ہو کر 7.8 ملین روپے پر آ گئی ہے ۔ہنڈائے نشاط کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، ہنڈائے ٹسکان اے ڈبلیو ڈی اے ٹی الٹی میٹ کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 5.47ملین سے کم ہو کر 5.6 ملین روپے پر آ گئی ہے ۔اسی طرح ہنڈائے الینٹرا 4.05 ملین روپے سے کم ہو کر 3.9 ملین پر آ گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…