پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

پشاور،جنازے میں شریک افراد کے طالبان کے حق میں نعرے لوگوںنے امارات اسلامی افغانستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور،کابل (این این آئی)پشاور کے علاقے ریگی میں ہونے والے جنازے میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کی جانب سے طالبان حق میں نعرے لگائے گئے۔پشاور میں گزشتہ رات ہونے والے ایک جنازے کی ویڈیو منطر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا کہ اس میں شریک

افراد نے طالبان کے حق میں نعرے لگائے اور انہوں نے امارات اسلامی افغانستان کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب پولیس نے مؤقف اختیار کہ جنازے کے بعد کچھ لوگ امارات اسلامی کے جھنڈے لائے تھے، تحقیقات کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب طالبان نے افغان پائلٹس کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں نشانہ بنا کر قتل کیے گئے افغان پائلٹس کی تعداد سات ہوگئی ہے۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان اس لیے پائلٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں کیوں کہ ان کے پاس فضائی طاقت نہیں ہے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان پائلٹوں کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کی اور کہا کہ افغان پائلٹوں کو قتل کرنے کی پالیسی اس لیے اپنائی گئی ہے کیونکہ وہ سب اپنے ہی لوگوں پر بمباری کرتے ہیں۔افغان حکومت نے قتل ہونے والے پائلٹوں کی تعداد افشا نہیں کی ۔سینیئر افغان اہلکار کا کہنا تھا کہ طالبان کی ہٹ لسٹ میں سب سے اوپر افغان پائلٹس ہیں کیونکہ امریکا اور نیٹو کے تربیت یافتہ افغان جنگی پائلٹ ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔امریکی و افغان حکام کے مطابق فضائی مشن کے مقابلے میں ان پائلٹوں کی زندگی ایئر بیس کے باہر زیادہ خطرے میں ہوتی ہے، اس ضمن میں افغان پائلٹس اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…