”آپکی بیویوں کو آپکے کرتوت بتائوں گی” حریم شاہ کی فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان کو ایسی دھمکیاں کہ دونوں سیاستدانوں کا کیرئیر دائو پر لگ گیا

10  جولائی  2021

کراچی (این این آئی) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ جلد فاروق ستار اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی اصلیت بے نقاب کرونگی اور ان کی بیویوں کو ان کے کرتوت بتائونگی ۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ فیاض الحسن چوہان اور

فاروق ستار میرے بارے میں غلط اور بے بنیاد باتیں کرکے عوام کو اپنے صادق اور امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہت عزت کرتی تھی، میڈیا نے جب بھی آپ کے بارے میں سوال کیا تو میں نے یہ کہا کہ آپ ایک اچھے انسان ہیں، کبھی آپ کی اصلیت نہیں بتائی۔حریم نے کہا کہ فیاض الحسن صاحب میں آپ کو سب کے سامنے بے عزت نہیں کرنا چاہتی تھی اور نہ ہی آپ کا سیاسی کیرئیر خراب کرنا چاہتی تھی، یہ میں اور اللہ جانتا ہے کہ آپ کس طرح کے انسان ہیں۔حریم شاہ نے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جھوٹ نہ بولیں، آپ خود مجھ سے ملنے کا شوق رکھتے تھے اور 6 ماہ سے مجھ سے درخواست کررہے تھے کہ جب کراچی آئیں گی تو میری مہمان بنیں گی۔ویڈیو میں حریم نے انکشاف کیا کہ میں جب کراچی آئی تو فاروق ستار صاحب آپ خود چل کر میرے ہوٹل آئے تھے۔ٹک ٹاکر نے فیاض الحسن چوہان اور فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ پہلے آپ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی، پھر انہیں معلوم ہوگا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…