بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عیدالاضحی پر 9 چھٹیوں کا امکان

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، اس مرتبہ عیدالاضحی پر طویل 9 تعطیلات ملنے کا امکان ،اطلاعات اور کیلنڈر کے مطابق سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے، تعطیلات سے زیادہ مزے وہ

کریں گے جن کے گھر کراچی سے ہاہر ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ مکمل ایک ہفتہ گزاریں گے۔سندھ کے دیگر شہروں میں رہنے والے اپنے آبائی علاقوں کی جانب ہفتہ 17 جولائی سے روانہ ہو جائیں گے۔یوں 17 جولائی ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جب کہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔دوسری جانب سعود ی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 29 ذی قعدہ 1442ھ مطابق 9 جولائی 2021 جمعہ کو ذی الحجہ کا چاند مملکت بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔ ہفتے کے روز ذی قعدہ کی 30 تاریخ ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہاکہ اتوار 11 جولائی کو یکم ذی الحجہ ہوگی،وقوف عرفہ 9 ذی الحجہ مطابق پیر 19 جولائی اور عید الاضحی منگل 20 جولائی کو منائی جائے گی۔سعودی عرب میں جمعے کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مملکت کی معروف رصدگاہ تمیر سمیت دیگر مقامات سے چاند نظر نہ آنے کی اطلاع دی گئی ۔سعودی سپریم کورٹ کی اپیل پر مملکت کے تمام علاقوں خصوصا تبوک ریجن میں رویت ہلال کمیٹی رصد گاہ میں چاند دیکھنے کی کوشش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…