منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد اب آزاد کشمیر کو بھی بیچنے کی تیاری ہو رہی ہے،مریم نواز

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی کشمیر پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد اب آزاد کشمیر کو بھی بیچنے کی تیاری ہو رہی ہے،جس بندے نے ساری زندگی کھیل کے میدان میں گزاری ہو وہ خارجہ پالیسی کو کیا سمجھے گا،عمران خان کے پاس عوام کو

سستی روٹی دینے کیلئے پیسے نہیں ،آزاد کشمیر میں ووٹ خریدنے کیلئے پیسے ہیں،دفتر خارجہ میں برہان وانی شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر رات کو ناچ گانا ہو رہا تھا، عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔انتخابی جلسوں سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ جس بندے نے ساری زندگی کھیل کے میدان میں گزاری ہو وہ خارجہ پالیسی کو کیا سمجھے گا، اب جب وہ کشمیر ووٹ مانگنے آئے تو اس سے پوچھنا کہ تم کشمیر کو کیوں پیج کر آگئے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے پاس عوام کو سستی روٹی دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں لیکن آزاد کشمیر میں ووٹ خریدنے کیلئے پیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی خارجہ پالیسی یہ ہے کہ وزیر اعظم نے عوام سے کہا کشمیر کو اگر بھارت نے اپنے ساتھ جوڑ لیا تو میں کیا کر سکتا ہوں اور عوام کو کہا کہ ہفتے میں ایک دن ہم کشمیر کا سوگ منایا کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز برہان وانی شہید، جس نے کشمیر کی خاطر اپنی جان دی ان کی پانچویں برسی تھی اور دفتر خارجہ میں برہان وانی شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر رات کو ناچ گانا ہو رہا تھا، نواز شریف نے عالمی سطح پر برہان وانی شہید کا مقدمہ پیش کیا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ جب نواز شریف وزیر اعظم تھے، تو میں نے ان کے ساتھ 4 سال تک کام کیا ہے، جب نواز شریف عوام میں نکلتے تھے تو وہ عوام کو بتاتے تھے کہ میں نے چینی کتنی سستی کی، بجلی کتنی سستی کی میں نے کتنے موٹر ویز بنائیں، حکمران جب عوام میں جاتے ہیں تو وہ اپنی خدمات بتاتے ہیں لیکن عمران خان کیا بتائیں گے کہ انہوں نے رمضان میں عوام کو چینی کے لیے کتنا پریشان کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میڈیا میں دیکھایا گیا کہ کس طرح عوام کو ایک ایک کلو چینی کے لیے ترسایا گیا ، اور جنہیں چینی دی گئی ان کے انگوٹھوں پر نشان لگائے گئے کہ اب واپس نا آئیں۔مریم نواز نے کہا کہ نالائقی کا سورج پاکستان میں غروب ہورہا ہے، اس سورج کو ہم کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے

، پاکستان میں شاید پہلی گرمیاں ہیں جب وہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، آج ایک بار پھر پاکستان زیرو لوڈ شیڈنگ سے 12،12 گھنٹے کے عذاب کو پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں کے عوام نے بتایا کہ نواز شریف کے دور میں روٹی سستی تھی، آٹا سستا تھا، بجلی سستی تھی، لوگ کہتے ہیں دوا لینے کے قابل نہیں رہے، دوائی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، 600 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب سے یہ بجٹ آیاہے، لگتا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، نواز شریف نے

آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی، حکومت کی جانب اشارہ کرتیہوئے کہا کہ عوام کو روٹی دینے کے لیے تمہارے پاس پیسہ نہیں ہے لیکن ووٹ خریدنے کا پیسا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ آج صبح ایک سروے آیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے، تم بھلے نواز شریف کی آواز بند کردو، وہ عوام پاکستان اور کشمیر کے عوام کے دلوں میں بستا ہے،

میں پاکستان میں جہاں بھی جاتی ہوں وہاں ایک ہی نعرہ سننے کوملتا ہے، نواز شریف وی لوو یو۔مریم نواز نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں کشمیر کے عوام کو آٹے، چینی کی قطاروں میں لگنے کی اجازت نہیں دوں گی۔انہوں نے تقریر کے دوران کشمیر کی خواتین سے کہا کہ وہ الیکشن کے دن گھروں میں نابیٹھیں بلکہ جوق در جوق نکلے اور شیر پر مہر لگائیں، کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی

امیدوار نورین عامر کا ساتھ دیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ووٹ چور ہیں، انہوں 2018 کے الیکشن میں ایسی دھاندلی کی کہ کوئی سمجھ ہی نہیں سکا، انہوں نے ڈسکہ میں بھی ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی لیکن اب عوام سمجھ چکے ہیں، اسی لیے عوام نے ڈسکہ الیکشن میں انہیں ووٹ چوری نہیں کرنے دیا، یہ ووٹ چور اگر آپ کے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کریں تو ان کو ڈسکہ کی طرح

پکڑنا۔نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ اپنا حق ان سے چھیننا بھی آگیا ہے، ووٹ چوروں کو نا صرف پکڑنا ہے بلکہ انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچانا ہے، جیسیآپ نے نواز شریف کا ساتھ دیا ویسے ہی آپ نے اپنے ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے۔انہوںنے کہاکہ عوامی نمائندے صرف مسلم لیگ ن کے پاس ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب نواز شریف کی قیادت میں کشمیر کا مقدمہ بھی جیتیں گے۔مریم نواز نے نعرہ لگوایا، بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…