جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے دوران ایک ارب 10 کروڑ کی بچت

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو پہلا قدم اپنی ذات سے اٹھاتا ہے، 3 سالوں کے دوران عمران خان نے کفایت شعاری مہم کے دوران ایک ارب 10 کروڑ کی بچت کی، جن چیلنجز میں پاکستان ملا تھا ان سے پاکستان کو باہر نکال دیا ہے،اب ہم ٹیک آف کی پوزیشن میں ہیں، ہماری معیشت مضبوط، ایمپورٹ پر توجہ دے رہے ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں نیشنل یوتھ کونسل سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان زمان پارک سے نکل کر کرکٹ کے میدان میں آتے ہیں،محنت کے ذریعے بہترین کپتان بنتے ہیں، اپنی صلاحتیوں سے پاکستان کو ورلڈر چمپیئن بناتے ہیں، یوتھ کو کامیاب جوان بنانے کی ذمہ داری عثمان ڈار نے لی ہے،کامیاب جوان پروگرام ایسا پروگرام ہے جو پاکستان کے اندر انٹرپنیور شپ کے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ60فیصد یوتھ کو روزگار دینے والا بنانا چاہتے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کے تحت14ہزار سے زائد جوانوں کو17ارب کے قرض دیئے جاچکے ہیں، منقولہ جائیدار کو گروی رکھے بغیر 10لاکھ تک قرض دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے، شفاف پروگرام ہے جس میں کوئی سفارش نہیں چلتی، ہم نے روزگار کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ ایک ایسا ماحول دینا ہے جس سے لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، یہ ہی یوتھ ملک کا مستقبل بننا ہے اورملک کی قیادت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی اور صوبائی کابینہ میں نوجوانوں کو مواقعے دیئے ہیں، یوتھ ہمیشہ آئیڈیل ازم پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو یوتھ اپنی صلاحیت کو پہنچان لے اسے کوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن وار فیئر اور وار آف اپینن کا سامنا ہے،انفرادی فائدے کے لئے اجتماعی فائدے کے لئے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھ رہے ہوتے ہیں،ایسا ماحول فراہم کرینگے جس میں شفاف نظام اور مساوی مواقعے میسر ہونگے،ہماری یوتھ ترقی میں اہم کردار ادا کریگی۔ وزیر مملکت فرخ

حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کامیاب پاکستان پروگرام آرہا ہے جس میں 40تا 60لاکھ خاندانوں کو خط غربت سے اوپر اٹھارہے ہیں،جن چیلنجز میں پاکستان ملا تھا ان سے پاکستان کو باہر نکال دیا ہے،اب ہم ٹیک آف کی پوزیشن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں کے دوران وزیراعظم نے ایک ارب 10کروڑ خرچ کی بچت دی، عمران خان نے افغاستان کا دورہ 96 ہزار اور امریکہ کا دورہ 67ہزار ڈالر میں کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…