جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

بڑھتی ہوئی شوگر اور وزن دونوں خطرناک ہیں لیکن کچن میں موجود کچھ مصالحے آپ کی بڑی مشکل آسان کرسکتے ہیں

datetime 9  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) شوگر اپنے وقت سے کنٹرول ہوتی ہے اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو پرہیز نہیں کرتے ہیں میٹھی میٹھی چیزیں کھالیتے ہیں کوئی کولڈ رنک پیتا تو کوئی چاکلیٹ اور دیگر مٹھائیاں کھاتے رہتے ہیں ان کا خیال ہوتا ہے کہ شوگر کی گولیاں کھا لیں گے

یا پھیکی چائے پی لیں گے تو گزارہ ہو جائے گا، کچن میں موجود 5 چیزوں سے شوگر کوکنٹرول کرنا نہایت آسان ہے ۔ السی کے بیجوں میں فائبر، صفر کولیسٹرول اور 7 فیصد شوگر پائی جاتی ہے ۔ اس کو روزانہ صبح ناشتے سے قبل خالی پیٹ ایک چمچ گرم پانی سے کھا لیں۔ اس سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول ہو جاتی ہے۔اسپغول میں سیر شدہ اور غیر سیر شدہ فائبر اور فیٹ پائی جاتی ہے جو کہ پانی کے ساتھ استعمال کرنے پر ایک جیل نما مادہ تیار کرتی ہے جو کہ جسم میں موجود ہر قسم کی شوگر اور اضآفی نمکیات کو اپنے اندر جزب کرکے باآسانی خارج کر دیتی ہے، اس لئے اسپغول کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے آپ کا شوگر بھی نارمل ہو جاتا ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا ہے۔دارچینی کے بے شمار فوائد کے-فوڈ آپ کو پہلے بھی بتا چکا ہے اور آج پھر سے ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ اپنی روزمرہ کی غذا میں دارچینی کا استعمال رکھیں یہ آپ کو شوگر جیسے مسائل سے بچاتی ہے۔تلسی کے پتے عموماً خواتین کچن میں رکھتی ہیں کیونکہ کھانا بنانے میں یہ بھی کام آتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔ ان کے اندر ایسی کیمیائی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو معدے کے اندر جا کر اس کو صاف کرتے ہیں اور خون میں انسولین کی مقدار کو فوری کم کرتے ہیں۔ روزانہ دن میں کسی بھی وقت 3 پتے تلسی کے کھانے سے یا ان کا جوس پینے سے آپ کا کولیسٹرول بھی کنٹرول ہو جاتا ہے اور شوگر بھی۔ہلدی اور ادرک دونوں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی آکسیڈنٹس ہیں جن میں وٹامن اے، سی، ڈی پایا جاتا ہے اور فائبرز کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو شوگر کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ایک چمچ ہلدی، ایک کپ دودھ اور ایک انچ کا ٹکڑا ادرک مکس کریں اور اس کو 2 سے 3 سیکنڈ کے لئے ابال لیں پھر روزانہ صبح ناشتے سے قبل پی لیں یہ آپ کو تروتازہ بھی رکھے گا اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ وزن بھی بڑھنے نہیں دے گا۔نوٹ، اگر شوگر پھر بھی نہ کنٹرول ہو تو قریبی ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…