جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ،پاکستان کو نمبر1 ون ڈے ٹیم بننے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا

datetime 9  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا ۔تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے پورے سکواڈ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور اس میں بیشتر کھلاڑی نئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں اس وقت 40پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 65 پوائنٹس کےساتھ پہلے اور اور بنگلہ دیش کی ٹیم 50پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم اپنے تینوں میچ جیت لیتی تو وہ پہلے نمبر پر براجمان ہوجاتی لیکن پہلا میچ ہارنے کے بعد بہترین موقعہ قومی ٹیم کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں ہار کے بعد کہا ہے کہ جیسی امید کر رہے تھے ویسا پرفارم نہیں کرسکے۔کارڈف میں انگلینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ شروع میں انگلینڈ نے اچھی بولنگ کی اور ہمیں پارٹنرشپ کا موقع نہیں دیا۔بابر اعظم نے کہا کہ انگلش ٹیم میں نئے پلیئرز کی آمد سے کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوئے تھے۔انہوںنے کہاکہ کچھ پلیئرز تو پہلے انگلینڈ سے کھیلے ہوئے تھے، ان کو دیکھا تھا، چند کھلاڑیوں کو کاؤنٹی میں دیکھا تھا۔انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں کم بیک کریں۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم انگلینڈ کو اب بھی ٹاپ ٹیم سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، آج اچھا دن نہیں تھا، امید ہے آئندہ بہتر کریں گے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…