ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں آندھی و گر ج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کر دی گئی

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کردی ہے اور بتایا کہ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

مون سون ہوائیں رواں ہفتے کے آخر میں شدت کے ساتھ کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے بدھ کے دوران کشمیر اسلام آباد، راولپنڈی اٹک چکوال میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،اس دوران جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے بدھ کے دوران سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ایبٹ آباد و ہری پور میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، اس دوران مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کرم، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، غذر، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، نگر، گانگچھے اور کھرمنگ میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ جب کہ اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر سے بدھ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاول نگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سبی، کوہلو، لورالائی، بارکھان، سکھر، جیکب آباد، تھرپارکر، سانگھڑ اور میرپورخاص میں بھی آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی،

اور اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران شدید بارش کے باعث کشمیر گلگت بلتستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے برساتی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جب کہ رواپنڈی، گجرانوالہ، پشاور، لاہور اور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اور اس دوران آندھی کے باعث بھی نقصان کا اندیشہ ہے، تاہم ان بارشوں کے باعث بارانی علاقوں میں پانی کی کمی دور ہونے اور پانی کے ذخائر میں بہتری کا امکان ہے، اور گرمی کی شدت میں بھی خاطر خوا کمی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…