بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

رنگ روڈ سکینڈل، زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنانے پر موجودہ کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ

گلزار حسین شاہ بدنام زمانہ کرپٹ بیوروکریٹ ہیں جنہیں ڈسکہ الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ زلفی بخاری نے موقف اپنایا ہے کہ گلزارحسین شاہ کو خصوصی طور پر سابق کمشنر کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔اس کے باوجود کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ دو ممبران نے تحقیقاتی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن گلزار حسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا۔اس کیس میں گلزار حسین شاہ کو عدالت میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی، ثبوت اور شواہد کی عدم دستیابی کی صورت میں کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنے پڑے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیرمحنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی اس وقت خزانہ خالی تھاملک اربوں ڈا لر کا مقروض تھاسابق حکمرانوں نے دس سالوں میں 24 ارب ڈالر کا قرضہ لے کر ملک کا دیوالیہ کیا ہماری حکومت نے صرف اور صرف اس لئے قرضہ لیا کہ سابقہ حکومتوں کے اربوں ڈالر کے قرضوں کی قسط واپس کرنی تھی جو قرضہ نواز شریف اور زرداری نے لے کر ملک کو تباہ کیا تھا اور آج جو مہنگائی اور بجلی کے مسائل ہیں اس کی اصل وجہ ماضٰ کے حکمران کے غلط فیصلے تھے

حالانکہ ہمارے ملک میں موجود پانی کے بے شمار ذخائر بے شمار سستی بجلی پیدا کی جاسکتی تھیں جبکہ سابقہ حکومتوں نے کوشش ہی نہیں کی کہ پانی سے سستی بجلی پیدا کی جائے لیکن مگر سابق حکمرانوں نے فرنس آئل سے بجلی بنائی جس سے آج بجلی مہنگی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سا بق حکمرانو ں نے چالیس سالوں میں صرف اور

صرف کالاباغ ڈیم پر ہی سیاست کی اگر وہ حکمران ملک کے سا تھ مخلص ہوتے تو آج بجلی کے کئی ڈیم تعمیر ہوچکے ہوتے، عمران خان نے تین سالوں میں مومند اور بھاشاہ ڈیم پر عملی کام شروع کیا ہے اس کے علاوہ کئی اور بجلی کے منصوبے بھی ہماری حکومت نے شروع کر رکھے ہیں آج کا نوجوان بہت زیادہ سمجھدار ہے جو بھی نوجوان عملی سیاست میں آنا چاہتا ہے ضرور آئے ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ

اور مستقبل ہیں آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے اسی لئے ہمارے وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کی فلاح اور ترقی پر بہت زیادہ زور دیا ہے یو تھ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کئی منصو بے شروع کر رکھے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ باقاعدہ یوتھ کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی جیسے منصوبے بھی شروع کر رکھے ہیں ہمارے ملک کی ترقی نوجوانوں کی کامیابی سے جڑی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…