بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

“عثمان مرزا گینگ نے لڑکی سے 13 لاکھ روپے وصول کیے، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان مرزا گینگ نے متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے 13 لاکھ روپے وصول کیے، گینگ کے کارندے

متاثرہ لڑکی سے الگ الگ بھتہ وصول کرتے رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مقدمے میں بلیک میلنگ، بھتہ لینے کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس افسران کا مقدمے میں مزید دفعات کے لیے وزارت قانون سے رابطہ کیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے عثمان مرزا کے پانچویں ساتھی بلاول مروت کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی زون فاروق امجد بٹر کی نگرانی نے پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےعثمان مرزا کے ساتھی بلاول مروت کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے ۔ بلاول مروت کی گرفتار کے بعد اہم انکشافات سامنے آئیں گے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی اسلام آباد کو ہر پہلو سے تشدد کیس کی تفتیش آگے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔‎دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا، ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں، مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے ،اسکے علاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں ہراسگی کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے جس کے مطابق متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کرچکے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکا اور لڑکی نے پولیس کو بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں اور وفاقی پولیس نے ان کے بیانات 161 کے تحت راولپنڈی میں ریکارڈ کیے۔پولیس کے مطابق دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور لڑکا اب آپس میں شادی کر چکے ہیں، متاثرین مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی پر بیانات کیلئے راضی ہوئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں ، مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…